0
Tuesday 26 Jul 2011 23:01

تمام جماعتیں کراچی کے امن کیلئے کردار ادا کریں،الطاف حسین کی تمام رہنماؤں کو امن ریلی کی دعوت، الطاف بھائی کا بیان خوش آئند ہے، منظور وسان

تمام جماعتیں کراچی کے امن کیلئے کردار ادا کریں،الطاف حسین کی تمام رہنماؤں کو امن ریلی کی دعوت، الطاف بھائی کا بیان خوش آئند ہے، منظور وسان
کراچی:اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا نے کراچی میں قیام امن کیلئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری، اسفند یار ولی سمیت تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں کو امن ریلی میں شرکت کی دعوت دے دی۔ لال قلعہ گراؤنڈ میں متحدہ قومی موومنٹ کے چودہویں یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ کراچی معاشی حب ہے اور کراچی سب کا شہر ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی کو بچاؤ، قوم کو بچاؤ، الطاف حسین نے کہا کہ سیاسی اختلاف ہو سکتا ہے لیکن سیاسی اختلاف دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے، اختلاف کی بنیاد پر کسی کو قتل نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ ملک کے چپے چپے میں پھیل چکی ہے اور سب کے نظریات اور ووٹ بینک کو تسلیم کرتی ہے، لیکن ایم کیو ایم کے ووٹ بینک کو ریاستی طاقت کے استعمال سے دبانے کی کوشش کی گئی۔ ایم کیو ایم کے قائد نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج ملکی مفاد میں کڑے سے کڑے فیصلے کرے، ایم کیو ایم کے ایک ایک کارکن اپنے ساتھ پائے گی۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں قیام امن کے لیے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو دعوت دی ہے کہ ہر جماعت اپنی ٹیم کراچی بھیجے تاکہ حالات کا خود مشاہدہ کریں کہ گولی کون اور کس پر چلا رہا ہے۔ ایم کیو ایم کے یوم تاسیس کے موقع پر ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے قائد تحریک الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی میں رہنے والے پختونوں کے خلاف نہیں، بلکہ پختونوں کو اپنا بھائی سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی، ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی،مسلم لیگ ق، مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی تحریک انصاف، سنی تحریک اور جمعیت علماء پاکستان سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتیں مل کر کراچی میں قیام امن کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ الطاف حسین نے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کی حکومت کو غیر جمہوری طریقے سے ختم کرنے کے حق میں نہیں، بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ جمہوری حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے۔ الطاف حسین نے خطاب کے اختتام پر رمضان المبارک کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے کراچی میں قیام امن کے لیے دعا کی۔
الطاف حسین بھائی کا بیان خوش آئند ہے، منظور وسان
وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ کراچی میں پائیدار امن کیلئے الطاف حسین بھائی کا بیان خوش آئند ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و بھائی چارے کیلئے تمام جماعتوں کو ساتھ مل کر کام کرنے کی الطاف بھائی کی اپیل کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ مل کر کام کرنے سے امن کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کراچی میں امن و بھائی چارے کی فضاء کیلئے تمام جماعتوں سے بھرپور تعاون کا یقین ہے۔
خبر کا کوڈ : 87540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش