1
Monday 10 Aug 2020 21:57

سلامتی کونسل امریکی دھونس دھاندلی اور یکطرفہ طریقۂ کار کے سامنے ڈٹ جائے، مجید تخت روانچی

سلامتی کونسل امریکی دھونس دھاندلی اور یکطرفہ طریقۂ کار کے سامنے ڈٹ جائے، مجید تخت روانچی
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں ایران پر اسلحے کی پابندیوں میں توسیع پر مبنی غیر قانونی امریکی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکہ، سلامتی کونسل کے اندر نہ صرف قرارداد نمبر 2231 کے خلاف اپنی غیرقانونی قرارداد پر حمایت حاصل کرنے کے لئے ایران فوبیا اور دھونس دھاندلی سے کام لے رہا ہے بلکہ غیر قانونی طریقے سے ایران کے خلاف اسلحے کی پابندیوں میں توسیع کی کوشش بھی کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ امریکی بدمعاشی اور اس کے یکطرفہ طریقۂ کار کو بالکل اسی طرح مسترد کر دے جیسا اس نے قبل ازیں امریکہ کی جانب سے مسودہ پیش کئے جانے پر کیا تھا۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 2231 کے مطابق ایران پر عائد اسلحے کی پابندیاں 18 اکتوبر 2020ء کے روز ختم ہو جائیں گی جبکہ ان پابندیوں میں توسیع پر مبنی امریکی قرارداد کو بھی سوموار کے روز ووٹنگ کے لئے سلامتی کونسل کے اندرپیش کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 879488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش