0
Friday 29 Jul 2011 20:01

مصر میں "جمعہ وحدت" کی مناسبت سے بڑے پیمانے پر مظاہرے

مصر میں "جمعہ وحدت" کی مناسبت سے بڑے پیمانے پر مظاہرے
اسلام ٹائمز- فارس نیوز ایجنسی کے مطابق آج مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے تحریر اسکوائر میں لاکھوں افراد نے "جمعہ وحدت" کی مناسبت سے مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرے میں کئی سیاسی گروہوں اور انقلابی تنظیموں نے شرکت کی۔ اخوان المسلمین مصر نے بھی اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس میں شرکت کی۔ اخوان المسلمون کے جوانوں نے مظاہرے کی سیکورٹی اور نظم و نسق کی ذمہ داری سنبھال رکھی تھی۔
مصر کے انقلابی دھڑے گذشتہ کئی ہفتوں سے دوبارہ بڑے پیمانے پر مظاہرے اور احتجاج کرنے میں مصروف ہیں۔ وہ خیال کرتے ہیں کہ ملک میں حکمفرما فوجی کونسل انقلاب کے اھداف کے حصول کیلئے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھا رہے۔ مظاہرین سابقہ ڈکٹیٹر حسنی مبارک اور اسکی حکومت میں شریک دوسرے بڑے عہدیداروں کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔ انقلابی دھڑے اسی طرح موجودہ حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ سابقہ رژیم کی باقیات کو کسی بھی حکومتی عہدے پر جگہ نہ دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 88099
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش