0
Tuesday 28 Jul 2009 12:26

صدر زرداری کی دبئی آمد،سہ ملکی کانفرنس میں شرکت کیلئے آج تاجکستان روانہ ہونگے

صدر زرداری کی دبئی آمد،سہ ملکی کانفرنس میں شرکت کیلئے آج تاجکستان روانہ ہونگے
اسلام آباد:صدر زرداری چار روزہ غیر ملکی دورے پر دبئی پہنچ گئے ہیں۔ سہ ملکی سربراہی کانفرنسز میں شرکت کیلئے آج تاجکستان روانہ ہونگے۔ دورے میں صدر زرداری تاجک ہم منصب سے ملاقات کریں گے جبکہ جمعرات کو ہونے والی سہ ملکی سربراہی کانفرنس میں زرداری پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ کانفرنس میں افغانستان اور تاجکستان کے صدور بھی شریک ہونگے۔ صدر زرداری سہ ملکی سربراہی کانفرنس اور افغان صدر سے ملاقات میں بلوچستان میں بھارتی مداخلت،سرحدی معاملات اور افغانستان میں دہشت گردی کے تربیتی کیمپوں کی موجودگی کا معاملہ اٹھائیں گے۔اسی روز صدر چار ملکی سربراہی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے جس میں، پاکستان،افغانستان،تاجکستان اور روس کے صدور شریک ہونگے۔دورہ تاجکستان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وزیر تجارت امین فہیم،وزیر داخلہ رحمان ملک،منظور احمد وٹو اور دیگر اہم شخصیات صدر کے ساتھ ہونگے۔

خبر کا کوڈ : 8825
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش