0
Saturday 30 Jul 2011 22:40

وزیراعظم جنوبی پنجاب میں لسانی نفرت پھیلا رہے ہیں، بہاولپور کی 1955ء سے پہلے والی حیثیت بحال کی جائے، محمد علی درانی

وزیراعظم جنوبی پنجاب میں لسانی نفرت پھیلا رہے ہیں، بہاولپور کی 1955ء سے پہلے والی حیثیت بحال کی جائے، محمد علی درانی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر محمد علی درانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم بیٹے کو وزیراعلٰی بنانے کیلئے جنوبی پنجاب میں لسانی نفرت پھیلا رہے ہیں۔ رمضان میں صوبہ بہاولپور بحال نہ ہوا تو ستمبر سے عملی تحریک شروع ہو جائے گی۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے محمد علی درانی نے کہا کہ نواز شریف اگر خود کو قائداعظم کا حقیقی پیروکار کہتے ہیں تو صوبہ بہاولپور کی بحالی میں کردار ادا کریں، یحیٰی خان کا پاکستان قبول نہیں۔ بہاولپور کی انیس سو پچپن سے پہلے والی حیثیت بحال کی جائے۔ محمد علی درانی نے صدر آصف زرداری سے اپیل کی کہ وزیراعظم کو جنوبی پنجاب میں لسانی نفرت پھیلانے سے روکیں۔ محمد علی درانی نے کہا کہ انتظامی حکم کے ذریعے رمضان المبارک میں صوبہ بہاولپور بحال کیا جائے، ورنہ ستمبر سے عملی تحریک چلائی جائے گی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کے چیئرمین حافظ رشید اور سینیٹر ہمایوں مندوخیل نے بھی صوبہ بہاولپور کی بحالی کی حمایت کی اور کہا کہ قبائلستان سمیت دیگر صوبے بھی بننے چاہئیں۔
خبر کا کوڈ : 88322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش