0
Friday 4 Sep 2020 20:26

سندھ میں بڑا سیلاب آرہا ہے، الرٹ جاری کردیا گیا

سندھ میں بڑا سیلاب آرہا ہے، الرٹ جاری کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ سندھ میں بڑا سیلاب آ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ سندھ نے بڑے سیلاب کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپر مون سون کی بارشوں کی تباہی کے بعد بڑا سیلابی پانی سندھ آ رہا ہے۔ اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے نے ڈی ڈی ایم اے اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ دیا، جس میں اس خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ سندھ میں سکھر اور کچے کے علاقوں میں سیلابی پانی آئے گا۔ پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر میں سیلاب کے حوالے سے الرٹ ہے، 8 ستمبر اور 9 ستمبر کو سکھر بیراج اور گڈو بیراج سے سیلابی ریلا گزرے گا۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیلاب سے کچے کے علاقے زیر آب آسکتے ہیں، اس لئے وہاں کے لوگوں کو فوری منتقل کرنے کے انتظامات کئے جائیں، آج دریائے سندھ کے بیراجوں پر پانی کے زیادہ بہاؤ کی وجہ سے کہیں درمیانے اور کہیں نچلے درجے کے سیلاب کی صورت حال رہی، گڈو بیراج پر درمیانے درجے اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب آیا، گڈو بیراج پر پانی کی آمد 400296 اور اخراج 394076 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، سکھر بیراج پر پانی کی آمد 307025 جب کہ اخراج 291125 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، کوٹڑی بیراج پر پانی کی آمد 176442 جب کہ اخراج 176092 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 884281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش