0
Tuesday 2 Aug 2011 04:00

کاسہ لیس حکمران ملک کو امریکہ کی غلامی میں دینے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، شبیر احمد خان

کاسہ لیس حکمران ملک کو امریکہ کی غلامی میں دینے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، شبیر احمد خان
پشاور:اسلام ٹائمز۔ کاسہ لیس حکمران ملک کو امریکہ کی غلامی میں دینے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ اسفند یار ولی، زرداری اور اسکا ٹولہ امریکہ کی کشتی میں سوار ہیں۔ جو ڈوبنے والی ہے۔ یہ بات جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری شبیر احمد خان نے مہمند آباد خالصہ ون میں اے این پ سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرنے والے موثر افراد کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر یونس خان، شاہ مہمند، سجاد اور دیگر درجنوں افراد نے اپنے خاندانوں کے ہمراہ اے این پی سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی۔ شبیرا حمد خان نے کہا کہ اسفندیار ولی نے صوبہ خیبر پختونخوا کے غیور عوام سے 100 یونٹ معاف کرنے اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کرنے کے نام پر ووٹ لیا۔ مگر اسکے برعکس اے این پی، پی پی پی اور انکے حواریوں نے عوام پر لوڈ شیڈنگ مسلط کرکے انکی ترقی کا پہیہ ٹھپ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسفندیار ولی، زرداری اور اسکے ٹولہ کی حکومت میں ملک میں بدامنی کا دور دورہ ہے۔ مہنگائی آسمان سے باتیں کرر ہی ہے۔ اشیاء خورد نی اور روزمرہ کی اشیاء عام آدمی کی دسترس سے باہر ہیں۔ انکی حکومت میں بے اطمینانی، مایوسی پھیل رہی ہیں۔ بیروزگاری میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور غربت کا گراف اوپر جا رہا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ اے این پی اور زرداری اپنی ہٹ دھرمی چھوڑ دیں اور اپنے ملک میں اپنے ہی شہریوں کے خلاف لڑی جانے والی نام نہاد دہشت گردی کی امریکی جنگ سے باہر نکل آئیں۔ انگریز اور روس نے افغانستان کو شکست نہیں دی۔ امریکہ کو شکست کا سامنا ہے۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ عوام کی نظریں جماعت اسلامی پرلگی ہوئی ہیں۔ وہ دن دور نہیں کہ عوام کی تائید سے جماعت اسلامی ملک اور صوبہ خیبر پختونخوا میں اسلامی انقلاب برپا کرے اور عوام کو عدل و انصاف پر مبنی صالح حکومت دے۔
خبر کا کوڈ : 88784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش