0
Wednesday 23 Sep 2020 10:05

سعودی عرب نے 4 اکتوبر سے عمرہ کی اجازت دے دی

سعودی عرب نے 4 اکتوبر سے عمرہ کی اجازت دے دی
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے 4 اکتوبر سے عمرہ اور زیارت کے لئے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو اجازت دے دی۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق عمرہ مرحلہ وار بحال کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں شہریوں اور مملکت میں مقیم 6 ہزار افراد کو 4 اکتوبر سے عمرہ ادائیگی کی اجازت ہو گی۔ دوسرا مرحلہ 18 اکتوبر اور تیسرا مرحلہ یکم نومبر سے شروع ہو گا۔بیرون ملک سے معتمرین کو یکم نومبر سے عمرہ کی اجازت ہو گی، اُس وقت روزانہ کی بنیاد پر تعداد 20 ہزار تک بڑھائی جائے گی جبکہ 60 ہزار افراد کو مسجدالحرام میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہو گی۔ سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ چوتھے مرحلے میں عمرہ، زیارت اور نمازوں کی سو فیصد اجازت ہو گی، یہ اجازت اس وقت دی جائے گی جب متعلقہ حکام وبا کے خطرات ختم ہونے کا فیصلہ کر لیں گے۔ خیال رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے مارچ میں عمرے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 887880
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش