0
Tuesday 27 Oct 2020 20:05

زمین کا قانون نوٹیفائی، اب مقبوضہ کشمیر میں کوئی بھی غیر مقامی شہری زمین خرید سکتا ہے

زمین کا قانون نوٹیفائی، اب مقبوضہ کشمیر میں کوئی بھی غیر مقامی شہری زمین خرید سکتا ہے
اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت نے منگل کے کو زمین سے متعلق قانون کو نوٹیفائی کردیا اور اب مقبوضہ کشمیر میں کوئی بھی غیر مقامی شہری زمین خرید سکتا ہے، تاہم اس میں زرعی زمین شامل نہیں ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں جاری حکمنامے کو مقبوضہ کشمیر ری آرگنازیشن 2020ء کے نام سے موسوم کیا جائے گا۔ یہ اس سلسلے میں پاس کئے گئے قوانین کا تیسرا حکمنامہ ہے۔ بیان کے مطابق اس حکمنامہ کو فوری طور پر نافذ العمل سمجھا جانا چاہیئے۔ قابل ذکر ہے کہ اگست 2019ء میں جموں کشمیر کو بھارت کا زیر انتظام علاقہ بنانے اور اس کو تقسیم کرنے کے بعد سے اس کے اندر مرکزی قوانین نافذ کرنے کا عمل جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 894357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش