0
Saturday 31 Oct 2020 02:00

آج کے دن وزیراعظم کا نام بھی نہیں لینا چاہتا، ہمارا یزیدیت سے مقابلہ ہورہا ہے، کیپٹن (ر) صفدر

آج کے دن وزیراعظم کا نام بھی نہیں لینا چاہتا، ہمارا یزیدیت سے مقابلہ ہورہا ہے، کیپٹن (ر) صفدر
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دینا ضروری ہے، ہمارا یزیدیت سے مقابلہ ہورہا ہے، ووٹ کی عزت سے نظام مصطفیٰ کا نظام رائج ہوسکے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر کپٹین (ر) صفدر کی لاہور میں اچھرہ مدنی فوڈ سٹریٹ میں آمد ہوئی جہاں انہیں دستار اور شیروانی پہنائی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صفدر اعوان نے کہا کہ جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے باہر ہم پر فائرنگ کرائی، حکومت کا وقت تھوڑا رہ گیا ہے، ووٹ کو عزت دینا ضروری ہے، ہمارا یزیدیت سے مقابلہ ہورہا ہے، ووٹ کی عزت سے نظام مصطفیٰ کا نظام رائج ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ مادر ملت کا الیکشن چوری ہوا، اسی طرح 2018ء میں الیکشن چوری ہونے پر بابائے قوم سے شکایت کے لیے مزار قائد پر گیا لیکن حکمرانوں کو پسند نہیں آیا، آج کے دن وزیراعظم کا نام بھی نہیں لینا چاہتا، ان کے دن تھوڑے رہ گئے۔
 
خبر کا کوڈ : 895033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش