1
Tuesday 10 Nov 2020 23:19
امریکہ میں انسانی حقوق کی صورتحال

ایران کیجانب سے امریکہ کو 10 نصیحتیں

ایران کیجانب سے امریکہ کو 10 نصیحتیں
اسلام ٹائمز۔ جنیوا میں واقع اقوام متحدہ کے یورپی دفتر میں ایرانی سفیر اسمعیل بقائی نے امریکہ میں انسانی حقوق کی صورتحال کے جائزے سے متعلق اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی حکام کو انسانی حقوق کے حوالے سے 10 نصیحتیں کی ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں:

1۔ رنگدار جلد کے حامل، خصوصا سیاہ فام افراد کے خلاف ملک کے اندر جاری وسیع و منظم نسل پرستی کو فی الفور ختم کر دیا جائے۔
2۔ پوری دنیا پر جاری ماورائے عدالت قتل کی کارروائیوں، خصوصا ڈرون طیاروں کے ذریعے انجام دی جانے والی ٹارگٹ کلنگز کو فورا ختم کیا جائے۔
3۔ جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاء کے قاتلوں کو فی الفور کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
4۔ دوسرے ممالک کے خلاف یکطرفہ اقدامات اور غیر قانونی پابندیوں کو جلد از جلد ختم کر دیا جائے کیونکہ یہ اقدامات انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی پر مبنی ہیں۔
5۔ یکطرفہ اقدامات کے حوالے سے اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر کے ساتھ موثر تعاون کیا جائے۔
6۔ ایران سے باہر ایرانی شہریوں کو یکطرفہ طور پر قید کرنا اور انہیں پابندیوں کی خلاف ورزی سمیت مختلف سیاسی بہانوں کے تحت اذیت و آزار پہنچانا فی الفور بند کر دیا جائے۔
7۔ افغانستان و دوسرے ممالک کے اندر انسانیت کے خلاف جنگی جرائم کے مرتکب ہونے والے امریکی فوجیوں کے محاکمے اور انہیں کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے عالمی عدالت کے ساتھ تعاون کیا جائے۔
8۔ یمن و فلسطین کے اندر سعودی عرب و اسرائیل کے ذریعے جنگی جرائم کے ارتکاب و انسانی حقوق کی وسیع خلاف ورزیوں میں مشارکت اور مدد سے ہاتھ اٹھا لیا جائے۔
9۔ ان ممالک کو اسلحہ بیچنا بند کر دیا جائے جو یمن و فلسطین جیسے ممالک پر مسلط کی جانے والی اپنی جنگوں کے ذریعے وسیع و منظم انداز میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔
10۔ پناہ گزینوں کے ساتھ، خصوصا پناہ گزین والدین سے اُن کے بچوں کو الگ کر کے انہیں پنجروں میں بند کر دینے جیسے غیر انسانی برتاؤ کو فورا ختم کر دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 897060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش