0
Wednesday 18 Nov 2020 18:56

ضلع مانسہرہ میں نون لیگ کا جلسہ افسوسناک ہے، وزیر صحت خیبر پختونخوا

ضلع مانسہرہ میں نون لیگ کا جلسہ افسوسناک ہے، وزیر صحت خیبر پختونخوا
اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ کورونا سے زیادہ متاثرہ ضلع مانسہرہ میں نون لیگ کا جلسہ افسوسناک ہے، رک جائیں اور لیڈر شپ کا مظاہرہ کریں، انسانی جانوں اور معیشت کو خطرے میں نہ ڈالیں۔ تیمور سلیم جھگڑا نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کورونا کی دوسری لہر تشویشناک ہے، مانسہرہ میں کورونا کیسز کی تعداد 1400 سے تجاوز کرچکی ہے، وہاں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 57 کیسز سامنے آئے، سیاسی مخالف لیڈر شپ کا مظاہرہ کریں، جلسے کرکے لوگوں کی زندگی خطرے میں نہ ڈالی جائے۔
خبر کا کوڈ : 898579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش