0
Monday 21 Dec 2020 19:13

سینیٹ انتخابات 10 فروری سے قبل نہیں ہو سکتے، الیکشن کمیشن

سینیٹ انتخابات 10 فروری سے قبل نہیں ہو سکتے، الیکشن کمیشن
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا بیان سامنے آگیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات 10 فروری سے قبل نہیں ہو سکتے، عام طور پر ایوان بالا کے انتخابات مارچ کے پہلے ہفتے میں ہوتے رہے ہیں، سینیٹ کے نصف اراکین 11 مارچ 2021ء کو ریٹائر ہو رہے ہیں، اس بار بھی الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق مناسب وقت پر انتخابات کی تاریخ جاری کرے گا۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ آئین کے مطابق سینیٹ انتخابات کا انعقاد ہماری آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے، آئین اور قانون کی روشنی میں اپنی ذمہ داریاں مکمل کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سینیٹ الیکشن قبل از وقت کرانے اور خفیہ رائے شماری کی بجائے شو آف ہینڈز سے (ہاتھ کھڑا کرکے) کرانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے سپریم کورٹ جانے کا بھی اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 905210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش