0
Saturday 9 Jan 2021 17:14

کوئٹہ جانے میں تاخیر سے قوم نےسنگ دل عمران خان بھی دیکھ لیا، احسن اقبال

کوئٹہ جانے میں تاخیر سے قوم نےسنگ دل  عمران خان بھی دیکھ لیا، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ احسن اقبال نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سانحہ مچھ میں ہزارہ برادری کی جانب سے وزیر اعظم کی دورہ کوٹئہ سے متعلق مطالبے کے بارے میں کہا کہ قوم نے دیکھ لیا عمران خان سنگ دل بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی مٰیں اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا جب میں وزیر داخلہ تھا اور تب بھی ہزارہ برادری نے آرمی چیف کی آمد تک بھوک ہڑتال کی تھی اور آرمی چیف نے ان کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے دورہ کیا۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی انا پر اڑے رہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سمیت دیگر رہنماؤں نے ہزارہ برادری سے ملاقات کر کے پیغام دیا کہ پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت مخالف سیاسی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جماعتوں کے ساتھ مل کر ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے امید ظاہر کی کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں ہماری جیتی ہوئی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں مکمل ساتھ دیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ انشااللہ خالی نشستوں پر بھرپور حصہ لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 909140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش