0
Sunday 14 Aug 2011 23:32

جشن آزادی سے قبل دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، طالبان نے اب خواتین کو بھی خودکش حملوں کے لئے استعمال کرنا شروع کر دیا، رحمن ملک

اسلام آباد پولیس نے دو خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا
جشن آزادی سے قبل دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، طالبان نے اب خواتین کو بھی خودکش حملوں کے لئے استعمال کرنا شروع کر دیا، رحمن ملک
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ جشن آزادی سے قبل دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس لائنز میں جشن آزادی کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ پہاڑیوں پر رہنے والے شدت پسندوں سے کہتا ہوں کہ وہ نیچے آ جائیں اور ہتھیار ڈال کر امن قائم کریں۔ جشن آزادی سے قبل دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے اب خواتین کو بھی خودکش حملوں کے لئے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس سے قبل رحمان ملک نے جشن آزادی کے موقع پر پریڈ مں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کیک کاٹا۔ تقریب میں پولیس شہداء کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی گئی۔
اسلام آباد پولیس نے دو خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا
اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقے میں کارروائی کر کے دو خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ گرفتاری گزشتہ روز گرفتار ہونے والے چار دہشت گردوں کی نشاندہی پر عمل میں آئی ہے۔ ان دہشت گردوں سے خودکش جیکٹس بھی برآمد ہوئی تھیں، نیلور کے علاقے سے گرفتار ہونے والے یہ مبینہ دہشت گرد حساس مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

خبر کا کوڈ : 91866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش