0
Sunday 14 Aug 2011 04:04

یوم آزادی پر جڑواں شہروں میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 4 دہشتگرد اسلحہ سمیت گرفتار

یوم آزادی پر جڑواں شہروں میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 4 دہشتگرد اسلحہ سمیت گرفتار
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ یوم آزادی کے موقعے پر پولیس نے جڑواں شہروں میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا کر چار دہشت گرد گرفتار کر لئے۔ آئی جی اسلام آباد بنیامین کا کہنا کہ گرفتار دہشت گرد بری امام مزار کے قریب ہونے والے حملے میں ملوث ہیں۔ پولیس کے مطابق اسلام آباد کے علاقے نیلور سے گرفتار ہونے والے دو مبینہ دہشت گردوں سے دو دستی بم اور اسلحہ برآمد ہؤا ہے۔ گرفتار ملزموں میں ایک کا نام ندیم عرف بہادر بابر حسین اور دوسرے کا حافظ عبدالمعروف عرف ثناءاللہ ہے، جو استور کے رہنے والے ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں دہشت گرد یوم آزادی کے موقعے پر جڑواں شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، ملزموں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔ ادھر تھانہ مارگلہ کی حدود سے دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے کلاشنکوف، 222 رائفلیں ،پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ آئی جی بنیامین کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کے دو ساتھی فرار ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 91654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش