0
Tuesday 16 Aug 2011 16:29

کوہاٹ ہنگو روڈ پر ٹریفک حادثہ میں نوجوان پولیس افسر جاں بحق ہو گیا

کوہاٹ ہنگو روڈ پر ٹریفک حادثہ میں نوجوان پولیس افسر جاں بحق ہو گیا

کوہاٹ:اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ ہنگو روڈ پر ٹریفک حادثہ میں نوجوان پولیس افسر جاں بحق ہو گیا ہے۔ واقعات کے مطابق کوہاٹ پولیس کے جوان سال پروبیشنر اسسٹنٹ سب انسپکٹر ناصر شاہ بنگش اتوار کے روز اپنی موٹر کار میں پولیس ٹریننگ کالج ہنگو سے چھٹی پر کوہاٹ شہر کے علاقہ جنگل خیل میں واقع اپنے گھر آ رہے تھے۔ جونہی انکی گاڑی کوہاٹ ہنگو روڈ پر بانڈہ پراچگان کے قریب پہنچی تو سامنے سے آنیوالی تیز رفتار پک اپ سے ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ انکی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کی غرض سے لیاقت میموریل ہسپتال لائی گئی جہاں سے بعدازاں انکی میت اپنے آبائی علاقہ جنگل خیل کو روانہ کر دی گئی۔ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق 27 سالہ نوجوان پولیس افسر ناصر شاہ بنگش نے گریجویشن تک اپنا تعلیمی سلسلہ مکمل کر نے کے بعد حال ہی میں خیبر پختونخوا کے زیر انتظام پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کوہاٹ پولیس میں بطور پی اے ایس آئی شمولیت اختیار کی تھی اور وہ گزشتہ 5 مہینوں سے پی ٹی سی ہنگو میںپیشہ ورانہ تربیت حاصل کر رہے تھے۔ خیال رہے کہ متوفی کوہاٹ کے معروف عدالتی پبلک پراسیکیوٹر فہیم شاہ بنگش کے چھوٹے بھائی تھے۔

خبر کا کوڈ : 91892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش