0
Sunday 7 Mar 2021 20:20

ملک میں مہنگائی کی نئی لہر تشویشناک، حکومت مہنگائی پر دھیان دے، شیری رحمان

ملک میں مہنگائی کی نئی لہر تشویشناک، حکومت مہنگائی پر دھیان دے، شیری رحمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی نئی لہر تشویشناک ہے، چینی کی قیمت ایک بار پھر 110 روپے کلو ہوگئی ہے، کیا وزیراعظم ایک بار پھر نوٹس لیں گے؟ حکومت کرسی بچانے کے بجائے مہنگائی پر دھیان دے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ مہنگائی کا سبب بن رہا ہے، مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح 14 اعشاریہ 95 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی معاشی ٹیم 2 ماہ سے الیکشن میں مصروف رہی، حکومت کی ساری توجہ اپنی حکومت بچانے پر ہے، عوامی مسائل گھمبیر ہورہے ہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ وزیراعظم اور وزراء ابھی بھی مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ کررہے ہیں جبکہ دودھ، مرغی اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غریب اور متوسط طبقے کو دسترخوان پر دال بھی میسر نہیں، عوام کی قوت خرید ختم ہوچکی ہے اور وزیراعظم دعویٰ کرتے ہیں کہ کوئی بھوکا نہیں سوتا۔
خبر کا کوڈ : 920187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش