0
Tuesday 16 Aug 2011 00:00

خطے کی محرومیوں کو دور کرنے کیلئے جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانا ضروری ہے، پیپلز پارٹی پنجاب

خطے کی محرومیوں کو دور کرنے کیلئے جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانا ضروری ہے، پیپلز پارٹی پنجاب
لاہور:اسلام ٹائمز۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی قرارداد پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ اجلاس میں علیحدہ صوبے کی مہم کو تیز کرنے کے لئے مہم تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے کے اقدامات کئے ہیں۔ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے سے وفاق مضبوط ہو گا۔ امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے علیحدہ صوبے کے مطالبے پر مسلم لیگ ن کی تنقید بلاجواز ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک بھر اور پنجاب سے جیتے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما کنفیوژ ہیں۔ جاوید ہاشمی پانچ صوبے جبکہ وزیر اعلٰی پنجاب دس صوبے بنانے کی بات کرتے ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما جمہوریت کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لولہے لنگڑے سیاستدان جی ٹی روڈ کی پارٹی بنا کر پیپلز پارٹی کو جمہوریت کا درس نہ دیں۔ یہ جمہوریت دشمن ہیں جنہوں چھرا ہاتھ میں لیا ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت پیپلز پارٹی نے قربانیاں دے کر حاصل کی ہے۔ جب بھی مشکل وقت آتا ہے میاں نواز شریف ملک چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 92147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش