0
Friday 19 Aug 2011 17:58

پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے سود مند نہیں، امریکی سلامتی کے سابق سربراہ کا اعتراف

پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے سود مند نہیں، امریکی سلامتی کے سابق سربراہ کا اعتراف
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی قومی سلامتی کے سابق سربراہ ٹینس بلیئر نے کہا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے سود مند نہیں اور ان سے امریکہ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے حمایت میں کمی واقع ہو رہی ہے، نیویارک ٹائمز میں اپنے مضمون میں انہوں نے کہا کہ القاعدہ اور دہشت گردی کے خلاف ڈرون حملے اب زیادہ موثر نہیں رہے ہیں، گزشتہ دنوں برطانوی ادارے نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا کہ گزشتہ سات سال کے دوران ہونے والے ڈرون حملوں میں 385 شہری جاں بحق ہوئے جن میں 160 بچے بھی شامل ہیں، واضح رہے کہ پاکستان کا بھی شروع دن سے ہی موقف رہا ہے کہ ڈرون حملوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے حمایت میں کمی ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 93052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش