0
Tuesday 18 May 2021 23:15

امت مسلمہ اسرائیل سے گٹھ جوڑ کی بجائے اسرائیلی سفارت کاروں کو ملک بدر کرے، خواجہ سلیمان صدیقی 

امت مسلمہ اسرائیل سے گٹھ جوڑ کی بجائے اسرائیلی سفارت کاروں کو ملک بدر کرے، خواجہ سلیمان صدیقی 
اسلام ٹائمز۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے زیراہتمام مسجد اقصی پر اسرائیلی حملے اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے چوک بازار سے حسین آگاہی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے اسرائیل، امریکہ، بھارت مردہ باد کے نعرے لگائے، اقوام متحدہ اور او آئی سی کو یادداشت پیش کی گئی کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں خاموش تماشائی نہ بنیں، امت مسلمہ سے اسرائیلی سفارت کاروں کو ملک بدر اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا، اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کی جبکہ مظاہرے میں شیخ اکرم حکیم، سید جعفر شاہ، خالد محمود قریشی، مرزا نعیم بیگ، چوہدری ارشاد، شیخ نہال الدین، شیخ ایاز، خرم شہزاد، مقبول قریشی، کامران بھٹہ، شیخ الطاف، اقبال عاربی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

خواجہ سلیمان صدیقی نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل، امریکہ، بھارت گٹھ جوڑ کے نتیجے میں جس طرح مسجد اقصی پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا اور ہزاروں مظلوم فلسطینیوں کو شہید کیا گیا جس کی وجہ سے آج امت مسلمہ کو ہوش کے ناخن لینے چاہیئں نہ کہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنا چاہیئے، اب وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اسرائیل سے گٹھ جوڑ کی بجائے اسرائیلی سفارت کاروں کو ملک بدر کرے اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، جس نے امت مسلمہ کے دل زخمی زخمی کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے کی بجائے سنجیدگی سے نوٹس لے اسرائیل کو اس کا منہ توڑ جواب دے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مسجد اقصی پر اسرائیلی حملے اور مظلوم فلسطینیوں کو شہید کئے جانے کا فوری طور پر سنجیدگی سے نوٹس لے اور اس کا بھرپور جواب دے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ صیہونی قوتوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے اسلامی فو ج بنائے۔

 اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی جانب سے ایک یاداشت بھی پیش کی گئی جس میں اقوام متحدہ اور او آئی سی  سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے کی بجائے مسجد اقصی اور مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ کا فوری طور پر نوٹس لیں اور اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے، جس نے امت مسلمہ کے مقدس مقام پر مذموم حرکت کرکے امت مسلمہ کی دل آزاری کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 933282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش