0
Monday 22 Aug 2011 19:34

پشاور، 4 امریکیوں سے پوچھ گچھ، 2 گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا

پشاور، 4 امریکیوں سے پوچھ گچھ، 2 گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا
پشاور:اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے چار امریکیوں کو گاڑی سمیت روک کر پوچھ گچھ کر کے چھوڑ دیا۔
حساس اداروں کی اطلاع پر پشاور پولیس نے کینٹ کے علاقے میں لینڈ کروزر کو روکا، جس میں چار امریکی سوار تھے اور انہوں نے اپنے نام کاغذ کے ذریعے بتائے۔ گاڑی میں سوار امریکیوں نے گاڑی کے شیشے اتارنے اور نیچے اترنے سے انکار کر دیا، جس پر پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے بھی گاڑی کے چاروں اطراف کو گھیرے میں لے لیا۔ امریکیوں نے اپنی اصل گاڑی کی سرخ نمبر پلیٹ ad.64.76,Islamabad گاڑی کے ڈیش بورڈ پر رکھ دی، تاہم اس دوران امریکیوں نے امریکن قونصلیٹ سے جاری کی جانے والی این او سی بھی دکھائی، جس کی معیاد 20 اگست تک تھی، تاہم چاروں امریکیوں کو دو گھنٹوں بعد چھوڑ دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 93733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش