0
Friday 7 Aug 2009 10:19
بیت اللہ محسود ہلاک ہو گیا،سیکورٹی ذرائع کی تصدیق

بیت اللہ محسود کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی

بیت اللہ محسود میزائل حملے میں مارا گیا،امریکی ٹی وی کا دعویٰ
بیت اللہ محسود کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی
اسلام آباد:تحریک طالبان پاکستان کے امیر بیت اللہ محسود کی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ تصدیق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کی ۔ اس سے قبل امریکی میڈیا میں ان کی ہلاکتوں کی متصاد اطلاعات موصول ہو رہی تھیں۔ بیت اللہ محسود بدھ کو جنوبی وزیرستان میں اپنی سسرال میں اہلیہ اور سسر کے ساتھ موجود تھے۔ حملے کے فوری بعد ان کی اہلیہ کی موت کی تصدیق کر دی گئی تھی تاہم بیت اللہ محسود کے بارے میں امریکی میڈیا میں متصاد خبریں گردش کر رہی تھیں، تاہم آج صبح وزیر داخلہ رحمن ملک نے اس بات کی تصدیق کی کہ بیت اللہ محسود بدھ کے روز جنوبی وزیرستان میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
بیت اللہ محسود میزائل حملے میں مارا گیا،امریکی ٹی وی کا دعویٰ
اسلام آباد:امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے
کہ پاکستان میں طالبان کا کمانڈر بیت اللہ محسود میزائل حملے میں مارا گیا۔ایک امریکی ٹی وی کے مطابق ایک میزائل حملے میں بیت اللہ محسود ہلاک ہو گیا ہے، تاہم سرکاری سطح پر واقعہ کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔بیت اللہ محسود سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے قتل اور دہشت گرد کارروائیوں میں پاکستان کی حکومت کو مطلوب ہے اور امریکا کی جانب سے اس کی سر کی قیمت50 لاکھ ڈالر مقرر ہے۔ 
بیت اللہ محسود ہلاک ہو گیا،سیکورٹی ذرائع کی تصدیق
اسلام آباد:سیکورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کا امیر بیت اللہ محسود امریکی میزائل حملے میں مارا گیا ہے۔ اس سے پہلے امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بیت اللہ محسود ڈرون حملے میں ہلاک ہو گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق بیت اللہ محسود لدھا میں مارا گیا ہے۔
اس کے سات ساتھی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ بیت اللہ محسود کو محفوظ ٹھکانے کی جانب جاتے ہوئے میزائل حملے میں ہلاک کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے غیر ملکی خبر ایجنسی نے امریکی و پاکستانی حکام کے حوالے سے کہا تھا کہ بیت اللہ محسوس ڈرون حملے میں ہلاک ہو چکا ہے۔ اس بارے میں شواہد حاصل کئے جا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بیت اللہ محسود کی ہلاکت کی اطلاع عسکریت پسندوں کے درمیان ریکارڈ کی گئی بات چیت سے ملی ہے۔ اس سے پہلے ایک امریکی ٹی وی نے پینٹاگان میں اپنے نمائندے کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ بیت اللہ محسود بدھ کے روز امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہو گیاتھا۔ واشنگٹن سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے کے مطابق خبر کی تصدیق کیلئے اعلیٰ امریکی حکام کا اہم اجلاس ہوا ہے جس میں ان کی ہلاکت کے حوالے سے خبر کا جائزہ لیا گیا۔


خبر کا کوڈ : 9386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش