0
Wednesday 31 Aug 2011 16:40

سپریم کورٹ ذوالفقار مرزا والے معاملے کی تحقیقات کرے، منور حسن

سپریم کورٹ ذوالفقار مرزا والے معاملے کی تحقیقات کرے، منور حسن
لاہور:اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ حکومت سقوط کراچی اور سقوط بلوچستان کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، سپریم کورٹ ذوالفقار مرزا والے معاملے کی تحقیقات کرے۔ منصورہ لاہور میں نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منور حسن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت امریکی ایجنڈے کے تحت ملکی حالات خراب کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کی طرف سے سامنے رکھے گئے سنگین نوعیت کے معاملات کی عدالتی تحقیقات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی دو اکتوبر کو امریکی مداخلت ڈرون حملوں اور مہنگائی کے خلاف لاہور میں دھرنا دے گی۔
خبر کا کوڈ : 95728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش