0
Monday 29 Nov 2021 10:15

کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی کا انعقاد

کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام یوم یکجہتی فلسطین کی مناسبت سے یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی کا انعقاد نرسری شارع فیصل سے کراچی پریس کلب تک کیا گیا۔ سائیکل ریلی میں بڑی تعداد میں نوجوانوں سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور سول سوسائٹی نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکائے ریلی سے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی سیف الرحمان محسود، رکن سندھ اسمبلی بلال عبدالغفار، سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار، سابق اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، میجر (ر) قمر عباس،پی ٹی آئی رہنما اسرار عباسی، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما یونس بونیری، جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا عمر صادق، مسلم لیگ نواز کے رہنما پیر ازہر علی ہمدانی، آل پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین مطلوب اعوان قادری، معروف سماجی رہنما بشیر سدوزئی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سمیت پروگرام کوآرڈینیٹر قاسم رضا، علوینہ شاہین اور سلمان خان نے شرکت کی۔

شرکائے یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے، اسرائیل غاصب صہیونیوں کی جعلی ریاست ہے، اسرائیل نامنظور اور مردہ باد ہے، فلسطین زندہ باد تھا، ہے اور رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ وقت دور نہیں کہ جب قبلہ اول بیت المقدس آزاد ہوگا اور صہیونیوں کی غاصب اور جعلی ریاست اسرائیل کا وجود دنیا کے نقشہ سے مٹ جائے گا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فلسطین کاز کی حمایت انسانیت کی حمایت ہے اور اسرائیل کا وجود اقوام متحدہ کے منہ پر طمانچہ ہے۔ مقررین نے برطانوی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی نمائندہ جماعت حماس کو دہشتگرد قرار دئیے جانے کے اعلان کی شدید الفاط میں مذمت کی اور حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ حماس کو پاکستان میں فلسطینیوں کی نمائندہ جماعت کے طور پر تسلیم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے مظالم پر خاموش تماشائی نہیں بنے رہیںگے۔ شرکائے یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی نے پاکستان اور فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور فلسطینیوں سے اپنی یکجہتی اور حمایت کا اعلان کر رہے تھے۔ ریلی کے شرکاء نے کراچی پریس کلب پہنچ کر فلسطین کے حق میں اور امریکا و اسرائیل کے خلاف نعرے بلند کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔
خبر کا کوڈ : 965942
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش