0
Monday 5 Sep 2011 13:09

پشاور ہائیکورٹ، 4 مستقل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

پشاور ہائیکورٹ، 4 مستقل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
پشاور:اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ کے چار مستقل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اعجاز افضل خان نے ججوں سے حلف لیا۔ چاروں ججوں کو جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر مستقل کیا گیاہے۔ مستقل کئے گئے ججوں میں جسٹس فصیح الملک، جسٹس مفتاح الدین، جسٹس عطاء اللہ خان، جسٹس مظہر عالم مینا خیل شامل ہیں۔ چار ججوں کی شمولیت کے بعد پشاور ہائی کورٹ میں مستقل ججوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے جبکہ پشاور ہائی کورٹ میں 8 ایڈیشنل ججز کام کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 96600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش