0
Tuesday 6 Sep 2011 09:38

جماعت اسلامی، 16 ستمبر کو عافیہ صدیقی ڈے کے طور پر منایا جائے گا

جماعت اسلامی، 16 ستمبر کو عافیہ صدیقی ڈے کے طور پر منایا جائے گا
 لاہور:اسلام ٹائمز۔ دہشت گردی کے الزام میں امریکی عدالت سے سزا یافتہ پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرنے اور مظلوم خاندانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام 16ستمبر کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی ڈے منایا جائے گا۔ اس روز صوبائی و ضلعی صدر مقامات پر پریس کلبوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے جن سے جماعت اسلامی کی مقامی قیادت خطاب کرے گی۔ 
اس سلسلے میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کراچی پریس کلب کے سامنے ایک بڑے مظاہرے سے خطاب کریں گے جبکہ جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اسلام آبا، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ لاہور، ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں مقصود احمد ملتان میں، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق پشاور  اور عبد المتین اخونزادہ امیر جماعت اسلامی صوبہ بلوچستان، کوئٹہ میں ہونے والے مظاہرے کی قیادت اور اجتماع سے خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 96711
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش