0
Tuesday 11 Jan 2022 15:53

اصغریہ آرگنائزیشن و اے ایس او کے سابق مرکزی صدر نسیم عباس منتظری کی پہلی برسی کا انعقاد

اصغریہ آرگنائزیشن و اے ایس او کے سابق مرکزی صدر نسیم عباس منتظری کی پہلی برسی کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام سابق مرکزی صدر نسیم عباس منتظری مرحوم کی پہلی برسی اندرون سندھ ان کے آبائی گاؤں بنگل خان چانڈیو میں منعقد کی گئی۔ برسی میں علمائے کرام، دانشور حضرات اور اصغریہ تنظیموں کے مرکزی صدور نے خطاب کیا، جن میں مولانا عبدالمجید بہشتی، مولانا سید مظہر عباس نقوی، مولانا محمدنقی حیدری، مولانا نذیر حسین بہشتی، انجینئر غلام رضا جعفری، عبدالرزاق بلوچ، حسینی رسول بخش جونیجو، لطف علی مہدوی، محمد کامران رضا سومرو مرکزی صدر اصغریہ آرگنائزیشن اور ثقلین علی جعفری مرکزی صدر اصغریہ اسٹوڈنٹس شامل تھے۔

مقررین نے کہا کہ مرحوم و مغفور نسیم عباس منتظری ایک عظیم انسان تھے، جن کی ہمیشہ کوشش و کاوش مکتبِ محمدؐ و آلِ محمدؐ کی تعلیم و ترویج تھی، وہ علماء کرام کے محضر اور صحبت میں رہنا اپنے لئے اعزاز سمجھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی سیرت تنظیمی کارکنان کیلئے نمونہ عمل ہے۔ آخر میں مرحوم نسیم عباس منتظری کے چھوٹے بھائی مولانا سرفراز مہدی نے الوداعی خطاب کے ساتھ شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 973025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش