0
Friday 14 Jan 2022 16:58

کورونا وائرس ایکبار پھر کراچی میں پنجے گاڑنے لگا

کورونا وائرس ایکبار پھر کراچی میں پنجے گاڑنے لگا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کورونا کی پانچویں لہر کے دوران کیسز کی شرح میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 28.8 فیصد رپورٹ ہوئی۔ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2،289 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 2،081 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ محکمہ صحت نے بیان میں کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے، 172 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ 14 مریض وینٹیلیٹر پر زیر علاج ہیں۔ ماہرین صحت نے بتایا کہ روز رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے 95 فیصد اومی کرون ہیں۔ ماہرین نے شہریوں کو ویکسینیشن کروانے اور بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدایت کی۔
خبر کا کوڈ : 973545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش