0
Saturday 15 Jan 2022 19:59

پیپلز پارٹی کا اقتدار اور ظلم اب ختم ہونے والا ہے، خواجہ اظہار الحسن

پیپلز پارٹی کا اقتدار اور ظلم اب ختم ہونے والا ہے، خواجہ اظہار الحسن
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں نئے بلدیاتی قانون کے خلاف کراچی پریس کلب پر سندھ کی اپوزیشن جماعتوں کا احتجاجی مظاہرہ ہوا، جس سے ایم کیو ایم، پی ٹی آئی و دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے خطاب کیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ لاٹھی گولی کی سرکار چلا کر ڈرانا بند کرو، اگر نیا بلدیاتی قانون اتنا اچھا قانون ہے، تو وزیراعلیٰ سندھ ہمیں سیہون کے دورے پر بلالیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ظالم کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں تو حکومت شوشا چھوڑتی ہے کہ ایم کیو ایم لسانیت کی سیاست کرتی ہے، پی پی پی ظالم اور جابر ہے، ان کا اقتدار اور ظلم اب ختم ہونے والا ہے۔ اپوزیشن رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت کا تنخواہ دار شخص کہتا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں 15 سو لوگ نہیں لا سکتیں، وہ آکر دیکھ لے کہ یہاں 15 ہزار سے زیادہ لوگ جمع ہیں اور یہ مجمع کسی کی کرپشن بچانے یا مقدمات ختم کرانے کیلئے جمع نہیں ہوا۔ خواجہ اظہار نے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ناصر شاہ 10 سال گزر گئے، وہ 10 ہزار بسیں کہاں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 973766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش