0
Saturday 10 Sep 2011 22:46

جماعت اسلامی 11 ستمبر کے امریکی ڈرامہ کو 10 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں یوم احتجاج منائے گی

جماعت اسلامی 11 ستمبر کے امریکی ڈرامہ کو 10 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں یوم احتجاج منائے گی
لاہور:اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان 11 ستمبر کے امریکی ڈرامہ کو 10 سال مکمل ہونے پر اتوار کے روز ملک بھر میں یوم احتجاج منا رہی ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں احتجاجی کیمپ لگائے اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ لاہور میں مسجد شہداء کے سامنے سے اسمبلی ہال تک نکالی جانے والی ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن اور ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کریں گے۔ راولپنڈی میں جی پی او چوک میں کیمپ لگایا جائے گا۔ ڈاکٹر محمد کمال نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان مظاہرین سے خطاب کریں گے۔
 سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ڈیرہ اسماعیل خان اور فیصل آباد میں، اسلام آباد میں نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں محمد اسلم، گوجرانوالہ میں میاں مقصود احمد ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان، بہاولپور میں امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر، سرگودہا میں سید وقاص انجم جعفری نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب، ملتان میں چوہدری نذیر احمد جنجوعہ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب، ساہیوال میں راﺅ ظفر اقبال نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب، کراچی میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان پروفیسر غفور احمد، راشد نسیم سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی سندھ، محمد حسین محنتی امیر جماعت اسلامی کراچی، حیدر آباد میں ڈاکٹر معراج الہدٰی صدیقی، عبدالوحید قریشی، سکھر میں اسداللہ بھٹو امیر جماعت اسلامی سندھ، ڈاکٹر ممتاز علی میمن، لاڑکانہ میں ممتاز حسین سہتو، ملاکنڈ میں سراج الحق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان، پشاور میں امیر جماعت اسلامی صوبہ خیبر پی کے پروفیسر سینیٹر محمد ابراہیم، ایبٹ آباد میں مشتاق احمد خان، مردان میں شبیر احمد خان سیکرٹری جنرل خیبر پی کے، کوئٹہ میں امیر جماعت اسلامی صوبہ بلوچستان عبدالمتین اخونزداہ، گوادر میں مولانا ہدایت الرحمن، ژوب میں مولانا عبدالحق ہاشمی، نصیر آباد میں بشیر احمد ماندائی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی بلوچستان اور دیگر ضلعی مقامات پر جماعت اسلامی کے ضلعی امراء و دیگر ذمہ داران احتجاجی کیمپوں اور ریلیوں کی قیادت و خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 97790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش