0
Tuesday 13 Sep 2011 01:27

عوامی نیشنل پارٹی کی پارلیمانی پارٹی نے ایم کیو ایم کی حکومت میں شمولیت پر تحفظات کا اظہار کر دیا

عوامی نیشنل پارٹی کی پارلیمانی پارٹی نے ایم کیو ایم کی حکومت میں شمولیت پر تحفظات کا اظہار کر دیا
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد، میڈیا سے گفتگو میں زاہد خان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے الزامات بے بنیاد ہیں، جواب دینا نہیں چاہتے، ایم کیو ایم، آئی ایس آئی سے متعلق ٹونی بلیئر کو لکھے گئے خط کا جواب دے۔ اس موقع پر اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا کہ وہ باچا خان کی عدم تشدد پالیسی پر عمل پیرا ہیں، ملک توڑنے والوں کو را کا ایجنٹ سمجھتے ہیں، الطاف حسین پہلے واضح کریں کہ وہ ملک توڑنے والوں میں سے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناظم آباد میں 256 گرنیڈ ایم کیو ایم کے کارکن کے گھر سے برآمد ہوئے، کراچی میں بدامنی سے متعلق تمام ثبوت اور دستاویزات عدالت میں پیش کر دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 98340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش