0
Wednesday 14 Sep 2011 00:17

دہشتگرد ہوں نہ دہشتگردوں کے ساتھ مراسم ہیں، القاعدہ رہنما یونس موریطانی کو امریکا کے حوالے نہیں کیا، وزیر داخلہ

دہشتگرد ہوں نہ دہشتگردوں کے ساتھ مراسم ہیں، القاعدہ رہنما یونس موریطانی کو امریکا کے حوالے نہیں کیا، وزیر داخلہ
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ القاعدہ رہنما شیخ یونس موریطانی کو تاحال امریکا کے حوالے نہیں کیا گیا، جبکہ القاعدہ کے مزید اہم رہنماوٴں کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ اجازت دے تو ٹارگٹ کلرز کے نام بتا کر سب کو حیران کر دونگا۔ وزیر داخلہ نے انکشاف کیا کہ جیو نیوز کے رپورٹر ولی خان بابر کے قتل کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ نہ تو وہ دہشتگرد ہیں اور نہ ہی ان کے دہشتگردوں کے ساتھ مراسم ہیں۔ رحمن ملک کا کہنا تھا کہ کہ ایم کیو ایم کو ثبوت کے بغیر دہشتگرد کہنا ٹھیک نہیں۔
 ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ ذوالفقار مرزا کے الزامات کا جواب نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لسانی، فرقہ وارانہ اور سیاسی گروہ کراچی میں امن امان کی صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے بتایا درجنوں کی تعداد میں بھتہ خور، لینڈ مافیا کے افراد اور ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر کے بلاامتیاز تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی میں چودہ ہزار ایکڑ زمین پر قبضے میں بڑی سیاسی جماعتوں کے بڑے نام ملوث ہیں، جن سے وہ جلد پردہ اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافی عمر چیمہ پر تشدد کی تحقیقاتی رپورٹ پارلیمنٹ کے سامنے پیش کر دی گئی ہے۔ جبکہ صحافی موسٰی خان خیل قتل کیس رپورٹ کو منظر لایا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 98597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش