0
Saturday 17 Sep 2011 23:35

مسائل میں گھرے لوگوں کے نام پر کبھی سیاست نہیں کی، نواز شریف

مسائل میں گھرے لوگوں کے نام پر کبھی سیاست نہیں کی، نواز شریف
لاہور:اسلام ٹائمز۔ نواز لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ صوبے سے ڈینگی وائرس کا مکمل خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے، صوبائی حکومت جنگی بنیادوں پر وبا کا سدباب کر رہی ہے بھارت سمیت دیگر ممالک سے ڈینگی کی دوائیں منگوائی جا رہی ہیں اس حوالے سے ہمارے دوست ملک سری لنکا کا تعاون لائق تحسین ہے، عالمی برادری سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے پاکستان کی مدد کرے۔ جناح ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے سندھ کے سیلاب کو اپنی سیاست چمکانے کیلئے استعمال نہیں کیا، حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے میں تاخیر کرتی ہے تو نشاندہی کرنا قومی فریضہ ہے، ڈینگی کے مرض کے سدباب کیلئے صوبائی حکومت جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، عوام کو تعاون کرنا چاہئے، وزیر اعلٰی پنجاب اور ان کی ٹیم ڈینگی وائرس کیخلاف لڑ رہی ہے، یقیناً ڈینگی کو شکست فاش ہو گی، اگلے سال ڈینگی کی روک تھام کیلئے بھرپور اقدام کرینگے، اتفاق اور شریف میڈیکل کمپلیکس میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کیلئے بیڈ مختص کئے گئے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ کے سیلاب کو سیاست چمکانے کیلئے استعمال نہیں کیا، یہ موقع سیاست بازار چمکانے کا نہیں۔ انہوں نے کہا اگر حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے میں تاخیر کرتی ہے تو نشاندہی کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے، صوبائی حکومت ڈینگی کے مرض کے سدباب کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، عوام کو بھی ساتھ دینا چاہئے۔ 

خبر کا کوڈ : 99404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش