0
Wednesday 18 May 2022 12:01

لاہور سے لاپتہ ہونیوالے صحافی زاہد عباس کی گمشدگی کا مقدمہ درج

لاہور سے لاپتہ ہونیوالے صحافی زاہد عباس کی گمشدگی کا مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ لاہور سے اغواء ہونیوالے سینیئر صحافی اور لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر زاہد عباس ملک کے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ لاہور کے تھانہ اچھرہ میں زاہد عباس ملک کے کزن عامر رضا کی مدعیت میں زیر دفعہ 365 ت پ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر درج کرنے کے بعد تفتیشی ونگ کے حوالے کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سینیئر صحافی زاہد عباس ملک کو نامعلوم افراد  نے اچھرہ شاپنگ سنٹر میں واقع ان کے فلیٹ سے 11 مئی کو اغواء کر لیا تھا۔ اندراج مقدمہ کی درخواست دی گئی تو پولیس نے درخواست میں ترمیم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ تاہم خاندانی ذرائع کے مطابق درخواست میں ترمیم کرنے کے بعد تھانہ اچھرہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 994843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش