0
Monday 19 Sep 2011 19:34

مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفر گڑھ کی تنظیم نو کا فیصلہ کر لیا گیا

مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفر گڑھ کی تنظیم نو کا فیصلہ کر لیا گیا
مظفر گڑھ:اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفر گڑھ کی تنظیم نو کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ضلعی کابینہ کے اجلاس میں مشاورت کے بعد طے پایا کہ 23 ستمبر بروز جمعتہ المبارک ضلعی شوریٰ کا آئندہ اجلاس منعقد ہو گا جس میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی سمیت صوبائی کابینہ کے دیگر اراکین اور مقامی رہنماء شرکت کریں گے، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفر گڑھ کے سیکرٹری جنرل کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا، واضح رہے کہ گذشتہ دو ماہ سے تنظیم کے ضلعی سیکرٹری جنرل کا عہدہ خالی تھا، ایم ڈبلیو ایم مظفر گڑھ کے ذمہ داروں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس انتخاب کے بعد ضلع بھر میں تنظیم کی فعالیت، مومنین کی خدمت اور فلاح و بہبود کیلئے مزید بہتر طریقہ سے اقدامات کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 99853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش