0
Monday 26 Jun 2023 14:35

دفعہ 370 کی بحالی اور مودی کی جارحیت پر کشمیری رہنما شیبان عشائی کی پریس کانفرنس

متعلقہ فائیلیںشیبان عشائی کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے ضلع سرینگر سے ہے۔ وہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے منفرد و بے باک سیاسی موقف و نظریہ رکھتے ہیں۔ شیبان عشائی جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ  ہیں۔ سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کرکے شیبان عشائی نے کشمیر میں مودی حکومت کے منصوبوں، کشمیر کی خصوصی پوزیشن دفعہ 370 کی بحالی، کشمیر کی موجودہ صورتحال اور آئندہ انتتخابات میں کشمیر میں بی جے پی کے منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کی۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر کشمیر میں حالات معمول پر ہیں اور دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد سب کچھ ٹھیک ہے تو یہاں انتخابات کیوں نہیں کرائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کشمیر میں جمہوریت کی پامالی کررہا ہے اور کشمیری قائدین کی مسلسل گرفتاری قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کشمیری عوام کو انکے بنیادی حق سے محروم رکھ رہی ہے، سیاسی قائدین جیلوں میں قید ہیں اور صحافت پر بھی پابندی عائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں او پی شاہ کی جانب سے بلائی گئی دفعہ 370 کے معاملے پر بلائی گئی کانفرنس خوش آئند ہے ایسی کانفرنسز کا انعقاد جاری رہنا چاہیئے۔ ویڈیو کانفرنس پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
خبر کا کوڈ : 1066128
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش