0
Thursday 6 Jul 2023 14:38

سرینگر میں وطن کی حفاظت میں علماء کرام کی ذمہ داریاں پر سیمینار کا اہتمام

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی

وادی کشمیر کے ایک مقامی ہوٹل میں جموں و کشمیر پیپلز جسٹس فرنٹ کے زیر اہتمام ’’وطن کی حفاظت اور سلامتی میں علماء کرام کی ذمہ داریاں‘‘ کے عنوان پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید اسلم نے کہا کہ اس دور میں ہمارے نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونا ہوگا تاکہ جہالت کو جڑ سے متایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کو شہید قاسم سلیمانی کی زندگی کا مطالعہ کرنا چاہیئے تاکہ ان کی دنیا و آخرت دونوں بہتر بن سکے۔ انہوں نے خطاب کے دوران مسلمانوں سے اپیل کی کہ ہم سب کو مل جل کے رہنا چاہیئے اور تفرقہ و انتشار سے ہر حال میں پرہیز کرنا چاہیئے۔ شیعہ علماء بورڈ مہاراشٹرا کے سربراہ نے کہا کہ امام خمینی (رہ) جیسی شخصیت نے سب سے پہلے تقویت اور پرہیزگاری اپنائی اس کے بعد اللہ تعالیٰ کا دامن تھام لیا جس کے نتیجے میں انقلاب اسلامی ایران کامیابی سے ہمکنار ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ امام خامنہ ای نے انقلاب اسلامی ایران کی حفاظت کی اور قاسم سلیمانی نے امریکہ و اسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر بھی ایران صغیر ہے یہاں کے نوجوانوں اسلامی افکار کے مالک ہیں اور ایران سے خاصی وابستگی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی احکامات پر عمل کرکے ہی بلندیوں کو طے کیا جاسکتا ہے۔ سیمینار سے وادی کشمیر کے مختلف علماء کرام کے علاوہ بھارت سے متعدد علماء کرام، دانشور حضرات و شعراء کرام نے خطاب کیا۔ ویڈیو رپورٹ پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1067777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش