0
Saturday 22 Jul 2023 13:55

بھارت کے معروف دینی اسکالر مولانا اختر عباس جون کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

متعلقہ فائیلیںمولانا اختر عباس جون کا تعلق بھارتی ریاست اترپردیش سے ہے۔ مختلف محاذوں پر سرگرم ہیں اور انتہا پسند عناصر کے خلاف ہمیشہ برسر پیکار رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مولانا اختر عباس جون سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا جس دوران انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کی عالمی سازشوں کے مدمقابل ہمارے مراجع عظام و علماء کرام کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآنی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اتحاد اسلامی کی فضا قائم کی جاسکے۔ حق و باطل کی جنگ جاری رہے گی لیکن ہمیں کوشش جاری رکھنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ وحدت قرآنی حکم ہے کوئی عارضی فارمولہ نہیں ہے، کوئی مشکل و دشمن سامنے نہ ہو تب بھی وحدت واجب ہے۔ مولانا اختر عباس جون کا کہنا تھا کہ علماء سوء کا راستہ روکنا ہوگا تاکہ لوگ تفرقہ کو ہی دین نہ سمجھ بیٹھیں۔ سعودی عرب و ایران تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر ایک حقیقی اسلامی حکومت ہوگی تو وہ ہرگز مسلمانوں سے جنگ ہرگز نہیں کرے گی چاہے نظریاتی اختلاف بھی دریش ہوں، ابھی بھی ہمارے سعودی عرب سے نظریاتی اختلافات موجود ہیں لیکن اسکا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ ٹکراؤ اور تفرقے سے کام لیا جائے۔ امریکہ و اسرائیل اس اتحاد کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرسکتا ہے۔ اس سال بھی رہبر معظم کا اہم ترین پیغام وحدت و  ہمدلی کا پیغام تھا۔ ایران کی شروع سے ہی یہ پالیسی یہ رہی ہے کہ مسلمانوں میں جنگ ہرگز نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب الحمد اللہ ایران بہت زیادہ مضبوط ہوتا جارہا ہے اس لئے دنیا بھر کے ممالک کو اس جانب رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے پاس ایک بڑی طاقت ہے ہمیں علم، ایمان اور اتحاد سے اس طاقت کو برقرار رکھنا چاہیئے۔ مولانا اختر عباس جون کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر ایک پاک و مقدس سرزمین ہے، یہ سرزمین ولایت و انقلاب ہے اس لئے کشمیریوں کو اپنی سرزمین پر انتشاری عناصر کے داخلہ کو روکنا چاہیئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
خبر کا کوڈ : 1070948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش