0
Wednesday 9 Aug 2023 18:14

سرینگر میں مظفر شاہ و شیبان عشائی کی دفعہ 370 پر پریس کانفرنس

متعلقہ فائیلیںسرینگر میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کرکے عوامی جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سربراہ مظفر احمد شاہ اور جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے چیئرمین شیبان عشائی نے کشمیر میں مودی حکومت کے منصوبوں، کشمیر کی خصوصی پوزیشن دفعہ 370 کی بحالی، کشمیر کی موجودہ صورتحال اور آئندہ انتتخابات میں کشمیر میں بی جے پی کے منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کی۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر کشمیر میں حالات معمول پر ہیں اور دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد سب کچھ ٹھیک ہے تو یہاں انتخابات کیوں نہیں کرائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کشمیر میں جمہوریت کی پامالی کررہا ہے اور کشمیری قائدین کی مسلسل گرفتاری قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کشمیری عوام کو انکے بنیادی حق سے محروم رکھ رہی ہے، سیاسی قائدین جیلوں میں قید ہیں اور صحافت پر بھی پابندی عائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جشن نہیں اب دفعہ 370 پر ماتم منائیں گے۔ سپریم کورٹ میں جاری دفعہ 370 کی سماعت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عوامی نیشنل کانفرنس کے سربراہ مظفر شاہ نے کہا کہ معروف قانون دان کپل سبل نے دفعہ 370 کے حق میں جو دلائل عدالت عظمیٰ میں پیش کئے، اس سے بہترین پلیٹ فارم تیار ہوگیا ہے اور دیگر درخواست دہندگان کے وکلاء اب اس بہترین آغاز کا معقول فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے اپنے دلائل پیش کریں گے۔ انہوں نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ بی جے پی اس وقت دفعہ 370 کی منسوخی کا جسن منا رہی ہے جس وقت اس فیصلے کی سماعت سپریم کورٹ میں ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو جشن منانے کا کوئی حق نہیں ہے بلکہ انہیں ماتم منانا چاہیئے کیونکہ اس فیصلے کی سماعت عدالت عظمٰی میں ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام دفعہ 370 کی بحالی کے لئے کمر بستہ ہے۔ انہوں نے 5 اگست 2019ء کو حزب اختلاف لیڈروں، قلم کاروں، نامہ نگاروں اور کارکنوں کو گرفتار رکھنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ ویڈیو کانفرنس پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1074366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش