0
Tuesday 30 Jan 2024 21:58

ایم ڈبلیو ایم نے اپنے امیدوار انتخابی میدان میں اتار دیئے، منشور کا اعلان

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل زیدی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں اپنے بارہ امیدواروں کو میدان میں اتارتے ہوئے انتخابی منشور کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم شعبہ سیاسیات کی جانب سے جاری امیدواروں کی فہرست کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار انتخابی نشان خیمہ سے حصہ لے رہے ہیں جبکہ 4 امیدوار پاکستان تحریک انصاف اور ایم ڈبلیو ایم کے مشترکہ امید وار ہوں گے۔ حتمی فہرست کے مطابق بھکر NA-92 سے سید ظہیر عباس نقوی، PP-186 اوکاڑہ سے گلزار حسنین، PP-18 راولپنڈی سے اسد عباس، سندھ کے علاقے NA-193 شکارپور سے علامہ مقصود علی ڈومکی، PS-103 کراچی سے اصغر حسین شہیدی، NA-37 پاراچنار سے انجینئر حمید حسین، PK-96 پاراچنار کرم سے سید نجات حسین، NA-262 بلوچستان سے جعفر علی، NA-263 کوئٹہ سے رباب لیاقت علی ہزارہ، PB-42 سے علامہ علی حسنین حسینی، PB-40 سید عباس موسوی امیدوار ہوں گے۔ علاوہ ازیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے الیکشن 2024ء کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے، تفصیلات ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1112632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش