0
Friday 17 May 2024 15:01

حلیم عادل شیخ کا مراد علی شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

حلیم عادل شیخ کا مراد علی شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے مراد علی شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا اگر سندھ کا امن و امان بحال نہ ہوا تو لانگ مارچ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ پنوعاقل میں مغوی بچے حسین آرائیں کے گھر پہنچے۔ اس موقع پر انھوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعلی نوٹس نوٹس بند کریں عملی قدم اٹھائیں، سفارشی ایس ایس پی اور فرمائشی ایس ایچ او لگائے جا رہے ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ گزشتہ 14 ماہ میں 2 ہزار کے قریب افراداغوا ہوئے ہیں، دیگر اضلاع سے آنیوالیایس ایچ اور ڈاکوں کیگینگ ساتھ لاتے ہیں جبکہ کلفٹن میں اگر کسی کا کتا گم ہوجائے تو جیو فینسنگ کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے حکمران پکے کے ڈاکو ہیں جو کچے کے ڈاکوؤں کی سرپرستی کر رہے ہیں، ماں کی گود سے ڈاکو بچے کو چھین کر لے گئے، کچے میں 14 ماہ میں 1900 لوگ اغوا ہوئے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ الیکشن کے بعد وارداتوں میں تیزی آگئی، کیا الیکشن کا خرچہ نکالا جا رہا ہے، پکے کے ڈاکوؤں نے کچے کے ڈاکوؤں کو چھوٹ دے رکھی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ڈاکوں کی دھرتی بن گئی ہے، سندھ کو بدامنی میں دھکیلنے والے مراد علی شاہ کو مستعفی ہوجانا چاہیئے، اگر سندھ کا امن و امان بحال نہ ہوا تو لانگ مارچ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پلان پر عمل کیا گیا تو مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ رہنما نے خبردار کیا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا گیا تو عوام اڈیالہ سے انہیں نکال لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1135688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش