0
Monday 5 Feb 2024 23:22

تازہ ترین عالمی و علاقائی خبروں پر مشتمل اسلام ٹائمز کا خصوصی نیوز بلیٹن

متعلقہ فائیلیںخصوصی نیوز بلیٹن کے موضوعات:

1۔ مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا، مقبوضہ کشمیر میں چپے چپے پر بھارتی فوجیوں کی تعیناتی اور اظہار رائے پر جبری پابندی کے باوجود یوم کشمیر منایا گیا، بھارتی فوج اور پولیس نے یوم اظہار یکجہتی کشمیر کے پیش نظر گزشتہ روز سے ہی حریت رہنماوں اور کارکنان کی بلاجواز اور غیرقانونی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔ آج مقبوضہ کشمیر کی طرح دنیا بھر میں بھی یوم کشمیر منایا گیا۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے جن میں ڈاکٹرز، وکلا، سماجی کارکنان، طلبہ اور دیگر شامل ہیں نے ریلیاں نکالیں اور مظاہرے کیے۔

2۔ امریکی کانگریس کی خاتون الہان عمر نے کہا ہے کہ ایک اپوزیشن جماعت کو مجرم قرار دے کر شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں الہان عمر نے کہا کہ پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہو ہی نہیں ہو سکتے جب کہ اپوزیشن پارٹیوں میں سے کسی ایک جماعت کو مجرم قرار دیا گیا ہو۔ الہان عمر نے مزید کہا انسانی حقوق سے متعلق حالات مزید خراب ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں امریکی کانگریس کے 11 ارکان نے امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن کو لکھے گئے خط میں بائیڈن انتظامیہ پر زور دیا تھا کہ وہ پاکستان کے لیے مستقبل میں امریکی امداد اس وقت تک روک دیں جب تک ملک میں آئینی نظام بحال نہیں ہو جاتا اور آزادانہ اور منصفانہ انتخابات نہیں ہوجاتے۔

3۔ وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم کی توہین نہیں کی، امریکہ کے صدر "جو بائیڈن" نے ایک خصوصی اجلاس میں صیہونی وزیراعظم "بنیامین نیتن یاہو" کے لئے اہانت آمیز الفاظ استعمال کئے۔ تاہم وائٹ ہاس نے اس طرح کے کسی بھی واقعے کی تردید کی ہے۔ امریکی صدر نے دوران گفتگو صیہونی وزیراعظم کو گھٹیا آدمی اور لعنتی قرار دیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک جانب تو امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان غلط فہمیوں کی خبریں میڈیا پر آ رہی ہیں، وہیں پر گزشتہ روز جو بائیڈن نے کانگریس سے درخواست کی ہے کہ 118 بلین ڈالر کا امریکی امدادی بل منظور کرے جس میں تل ابیب کی مدد شامل ہے۔ 

4۔ عمان نے کہا ہے کہ شام اور عراق پر امریکی حملوں سے خطے کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ لاحق ہے، عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی کہا ہے کہ نے شام اور عراق پر حملوں سے خطے کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ ہم پہلے ہی غزہ میں بلاجواز اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے پیدا ہونیوالی کشیدگی کا حل تلاش کرنے کے لیے کوشاں ہیں، عراق اور شام کے حدود میں بے ہودہ، بے فائدہ اور بلاجواز امریکی حملوں کیوجہ سے خطے کی سلامتی، امن اور استحکام داو پر لگ گیا ہے۔

5۔ امریکی یونیورسٹی کے طلبا کی غزہ جنگ بندی کے لیے بھوک ہڑتال، امریکا کی براون یونیورسٹی کے طلبا نے غزہ جنگ بندی کے لیے بھوک ہڑتال شروع کردی۔ امریکی میڈیا کے مطابق بھوک ہڑتال کرنے والے 19 طلبا میں مسلم اور یہودی بھی شامل ہیں۔ طلبا نے غیر معینہ مدت تک کلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث کمپنیوں سے تعلق ختم کیا جائے۔ طلبا کی جانب سے اسرائیلی حمایتی کارپوریشن سے رابطہ منقطع کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

6۔ عراق کی عوامی عسکری مزاحمتی تحریک کے سربراہ نے کہا ہے کہ عراق کو قابض افواج سے پاک کرینگے، حملوں کا جواب دینگے، حشد الشعبی کے سربراہ فلاح الفیاض نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ امریکہ نے حشد الشعبی کو نشانہ بنا کر آگ سے کھیلنے کی کوشش کی ہے اور اس جارحیت کا جواب ضرور دیا جائیگا، اس جارحیت میں امریکہ نے براہ راست حشد الشعبی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق عراق کے القائم اور عکاشات علاقوں پر امریکی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 16 عراقی شہید اور 36 زخمی ہو گئے ہیں۔

7۔ یوکرین کا روس کے زیر قبضہ علاقے پر حملہ، 28 افراد ہلاک ہوگئے، رپورٹ کے مطابق روس نے بتایا ہے کہ اس عمارت کو ہفتے کو نشانہ بنایا گیا جہاں ایڈریاٹک نامی ایک ریسٹورنٹ بھی موجود تھا۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں فوجی، خواتین اور ایک بچہ مارا گیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ یوکرین کی مسلح افواج نے یہ جانتے ہوئے بیکری کو نشانہ بنایا کہ ہفتے کو مقامی لوگ روایتی طور پر یہاں بیکری کا سامان اور گھریلو اشیا لینے کے لیے آتے ہیں، جن میں بوڑھے، بچے اور خاندان بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1114157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش