0
Wednesday 8 May 2024 02:23

کراچی، پاکستان عوامی تحریک کے تحت شہدائے فلسطین کی یاد میں دعاٸیہ تقریب و چراغاں، ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید طفر جعفری

پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیر اہتمام اسراٸیلی دہشتگردی کے خلاف اور شہدائے فلسطین کی یاد میں کراچی پریس کلب پر دعاٸیہ تقریب و چراغاں کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر سیاسی، مذہبی و سماجی جماعتوں کے قاٸدین اور بڑی تعداد میں سول سوساٸٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ دعاٸیہ تقریب سے جماعت اسلامی کراچی کے رہنما مسلم پرویز، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صابر ابو مریم، پاکستان عوامی تحریک سندھ کے کوآرڈینیٹر سید ظفر اقبال، پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر ثاقب نوشاہی، الیاس مغل، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے رہنماء ناصر حسینی، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر مولانا صادق جعفری، پیر خواجہ معاذ علی نظامی، مسیحی رہنماء ڈینئیل سروج، سکھ رہنماء منگل داس سنگھ، تحریک منہاج القرآن، منہاج یوتھ لیگ کے رہنماؤں سمیت دیگر شخصیات نے اظہار خیال کیا۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر عالمی دہشتگرد اسرائیل نامنظور، اسرائیلی جارحیت مردہ باد، مسجد اقصیٰ لہو لہو، فلسطین کو آزاد کرو و دیگر نعرے لکھے ہوئے تھے۔ تقریب کے آخر میں تحریک آزادی فلسطین کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/islamtimesurofficial
خبر کا کوڈ : 1133450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش