اسلام ٹائمز۔ عید غدیر کی مناسبت سے خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی کے زیراہتمام خانہ فرہنگ کے آڈیٹوریم میں جشن ولایت و امامت کا انعقاد کیا گیا۔ جشن سے ولی امرالمسلمین ولی فقیہ آیت للہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے پاکستان میں نمائندے آیت اللہ سید ابوالفضل بہاؤالدینی نے خصوصی خطاب کیا، اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل کراچی مہدی سبحانی، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی مہدی خطیب اور آغا نجم الدین، سمیت بڑی تعداد میں خواتین و حضرات موجود تھے۔