0
Sunday 15 Jul 2018 21:42

جھنگ، عمراں خان کا انتخابی جلسہ

  • جھنگ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے انتخابی جلسے سے خطاب کی تصاویر

    جھنگ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے انتخابی جلسے سے خطاب کی تصاویر

اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جھنگ میں حلقہ این اے 155 کی امیدوار غلام بی بی بھروانہ کی الیکشن مہم کے سلسلے میں منعقد ہونیوالے جلسے سے خطاب کیا۔ جلسہ گاہ پی ٹی آئی کارکنوں اور نوجوانوں سے کچھا کچھ بھری ہوئی تھی۔ دہشت گردی کے خطرہ کے پیش نظر جلسہ گاہ کا اسٹیج عوامی مجع سے فاصلے پر بنایا گیا تھا۔ سینکڑوں پولیس اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور تھے۔ عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معاشی پیداوار سالانہ بڑھنے کی بجائے مسلسل کم ہو رہی ہے، جس کی بڑھی وجہ صنعتی پیداوار میں کمی ہے، نون لیگ حکومتی وعدوں کے باوجود پاکستان کے صنعت کے شعبے میں کوئی نمایاں سرمایہ کاری نہیں ہوئی، جس کی اہم وجہ ملک میں بڑھتی لوڈشیڈنگ اور صنعتی اداروں کو گیس اور بجلی کی مہنگے داموں فراہمی ہے جو نہ صرف صنعتی راہ میں حائل ہے بلکہ پیداواری لاگت کو بڑھاتی ہے، جس کی وجہ سے صنعتی اور گھریلو استعمال کی اشیاء مہنگے داموں فروخت ہوتی ہیں اور ملکی اشیاء مہنگی ہونے کی وجہ سے مناسب منافع نہیں ہوتا، اسی لئے ملک میں بہترین سرمایہ کاری نہیں ہوتی۔

انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے منشور میں یہ شامل ہے کہ ٹیکسوں اور جی ایس ٹی میں واضح کمی کی جائے گی، تاکہ صنعت کو ترقی ملے اور ملک میں بہترین سرمایہ کاری لا کر ملکی ترقی میں بے پناہ اضافہ کیا جائے۔ انکا کہنا تھا کہ زراعت پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں زراعت کے شعبے میں کوئی نمایاں پیداوار نہیں، نہ ہی غریب کسانوں کیلئے حکومت کیطرف سے کوئی معالی معاونت، تحریک انصاف کسانوں کی مشکلات سے آگاہ ہے اور ان کو کم کرنے کے لیے براہ راست مالی معاونت، پیداواری لاگت میں کمی، زرعی قرضوں کی فراہمی اور قرضے کے حصول کو آسان بنانے کے اقدامات پر مشتمل ایک امدادی پیکج کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کیا آپ جانتے ہیں،پاکستان کے بجٹ کا زیادہ حصہ کہاں جاتا ہے؟، بیرونی قرضوں اور سود کی ادائیگی میں، کیا آپ ان قرضوں کی وجوہات جانتے ہیں؟، کرپشن اور ملکی دولت کا غلط استعمال، یہی وجہ ہے کہ حکومت نے کبھی سماجی شعبے پر خرچ کرنے کے بارے میں سوچا ہی نہیں،جس کا واضح ثبوت صحت کے سہولتوں کا فقدان ہے، حکومتی ہسپتال کی ناگفتہ بیان حالات نے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم کردیا ہے، تحریک انصاف کا منشور ہے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر حکومتی ہسپتال بنا کر عوام کو طبی سہولیات فراہم کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 737971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش