0
Thursday 26 Feb 2009 08:51

ممبئی حملوں میں استعمال ہونیوالی موبائل سمز امریکہ میں ایکٹیویٹ اور ادائیگی اٹلی سے کی گئی

ممبئی حملوں میں استعمال ہونیوالی موبائل سمز امریکہ میں ایکٹیویٹ اور ادائیگی اٹلی سے کی گئی
روم(آن لائن)ایک اطالوی اخبارنے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ممبئی حملوں میں استعمال ہونے والی موبائل فون سموں کو امریکہ میں ایکٹیویٹ کیا گیا اور ان کی ادائیگی اٹلی سے بھیجے گئے فنڈز سے کی گئی،اخبار کورئیر ڈیلاسیرا نے اپنی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت نے انٹیلی جنس انفارمیشن اٹلی اور دیگر ممالک کو بھیجی تاکہ انسداد دہشت گردی تحقیقاتی ٹیم دہشتگردی نیٹ ورک کے ساتھ روابط کو منظر عام پر لاسکے، اطالوی حکام ایک موبائل ٹرانسفر کی تفتیش کر رہے ہیں جو ایک اطالوی شہر برسیا سے ایک پاکستانی نژاد شہری جاویداقبال کے ذریعے امریکہ بھیجا گیا،مشتبہ شخص جاویداقبال نے ویسٹرن یونین کے ذریعے موبائلوں کی ادائیگی کیلئے فنڈز بھیجے جن کا کنٹری کوڈ آسٹریلین تھا،اخبار کے مطابق ان میں سے تین کو حملہ آوروں نے استعمال کیا،ان موبائل فونز کو ایک امریکی کمپنی نے امریکہ میں ایکٹیویٹ کیا اور ان کو دوسرے شخص کیلئے رجسٹر کیا گیا جس نے اپنے آپ کو بھارتی شہری بتایا، اخبار کے مطابق حملہ آور کو کی گئی ایک کال میں کہا گیا کہ تمہیں اوبرائے اور تاج ہوٹل میں آخر دم تک لڑنا چاہئے اور کوئی نہیں بچنا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 1085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش