0
Tuesday 8 Nov 2011 21:48

پاکستان میں فوج بھیجنے کی ضرورت نہیں، اپنی حفاظت خود کر سکتا ہے، چینی سفیر

پاکستان میں فوج بھیجنے کی ضرورت نہیں، اپنی حفاظت خود کر سکتا ہے، چینی سفیر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں چین کے سفیر لیو جین نے کہا ہے کہ پاکستان میں فوج بھیجنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ پاکستان اپنی حفاظت خود اچھے طریقے کر سکتا ہے۔ چین کے سفیر نے اسلام آباد میں قربانی کی ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں چینی فوجیوں کی موجودگی اور فوجی اڈے قائم کرنے کی خبریں حیران کن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کبھی کسی ملک میں اپنی فوج نہیں بھیجتا اور نہ ہی پاکستان میں فوجی بھیجنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خبر میرے لیے حیران کن ہے، میں نہیں جانتا کہ ایسی خبریں کون بناتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان اپنی حفاظت بہتر طریقے سے کر سکتا ہے۔ ہمیں اس حوالے سے پاکستان سے کوئی درخواست بھی موصول نہیں ہوئی ہے۔ چین کے سفیر نے پاکستان کی جانب سے بھارت کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دینے سے متعلق کہا کہ یہ دونوں ممالک کی عوام اور خطے کے لیے بھی مفید ہو گا۔ بھارت اور پاکستان کے اچھے ہمسائے کے ناطے سے ہمیں امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات دونوں کی عوام کے لیے مفید ثابت ہونگے اور یہ خطے کے مفاد میں بھی ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 112501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش