0
Friday 29 Mar 2024 23:11

سید علی ناصر رضوی نئے آئی جی اسلام آباد تعینات

سید علی ناصر رضوی نئے آئی جی اسلام آباد تعینات
اسلام ٹائمز۔ وفاق کی جانب سے تبادلوں کی لہر کے بعد سید علی ناصر رضوی کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کا تبادلہ کر کے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ان کی جگہ سید علی ناصر رضوی کو آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا کو سیکریٹری داخلہ تعینات کر دیا گیا، کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا اس سے قبل سیکریٹری کامرس تعینات تھے۔ ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے خوشحال خان کو ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات کردیا گیا، خوشحال خان اس سے قبل ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ تعینات تھے۔
خبر کا کوڈ : 1125740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش