0
Friday 29 Mar 2024 22:51

ضمنی الیکشن، افضل ڈھانڈلہ کا ٹکٹ سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد کینسل کیا، حماد اظہر

ضمنی الیکشن، افضل ڈھانڈلہ کا ٹکٹ سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد کینسل کیا، حماد اظہر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن کے لئے پی پی 93 بھکر میں محمد افضل خان ڈھانڈلہ کا ٹکٹ کینسل کر دیا، حماد اظہر کا کہنا ہے کہ افضل ڈھانڈلہ کا ٹکٹ سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد کینسل کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی پی 93 بھکر میں پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے سب کی رائے کو بانی چیئرمین تک پہنچایا گیا۔ حماد اظہر کے مطابق بانی ہی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بھکر کے مقامی نمائندوں اور قیادت کے اصرار پر افضل ڈھانڈلہ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا، مجموعی رائے اس کے خلاف ہونے پر انھوں نے تنظیم کو معاملے کا فیصلہ کرنے کا اختیار دے دیا۔
خبر کا کوڈ : 1125755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش